ہندوستان ؛ مناسك حج كی تعليم كے لیے وركشاپ كا اہتمام

IQNA

ہندوستان ؛ مناسك حج كی تعليم كے لیے وركشاپ كا اہتمام

14:19 - June 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2141244
بين الاقوامی گروپ : خانہ خدا كے زائرين كو مناسك حج كی تعليم دينے كی غرض سے امسال 3 جولائی كو ہندوستان كے صوبہ اتر پرديش كے شہر كارلی میں ايك تعليمی وركشاپ منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اترپرديش سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «Times of India» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ وركشاپ مقامی وقت كے مطابق ٹھيك صبح ۹ بجے شروع ہو گی اور اس میں اترپرديش میں حج كمیٹی كے سربراہ ناظم الدين انصاری مناسك حج كی تربيت دیں گے ۔
اترپرديش كے مختلف شہروں منجملہ الٰہ آباد اور كوشامنی سے شركا اس وركشاپ میں شركت كریں گے اور مناسك حج كی تفصيلات، زيارت خانہ خدا كی تفصيلات اور شعائر سے آشنائی حاصل كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس وركشاپ میں مناسك حج كے ساتھ ساتھ پانچ مزيد تعليمی پروگرام ركھے گئے ہیں۔
811066
نظرات بینندگان
captcha