ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «islamic-events» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بيلجئيم كے اسلامی مركز كی ويب سایٹ كا نيو ایڈيشن عربی ، انگريزی ، فرانسيسی اور ہالينڈی زبانوں میں لانچ كر ديا گيا ہے ۔
اسی طرح سایٹ كا صوتی اور تصويری حصہ نماز جمعہ كے خطبوں كے علاوہ بيلجئيم كی مساجد اور دينی مراكز كی تصويروں پر مشتمل ہے ۔
اسی طرح اس میں دينی سوال و جواب ، اسلامی مناسبتوں كی جنتری ، آذان كے اوقات اور غير مسلموں كو اسلام كی جانب دعوت جيسے مفيد لنكس كا اضافہ كيا گيا ہے۔
811066