ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے قطر سے نكلنےوالے اخبار روزنامہ الشرق كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كورس علوم قرآن اور حفظ كی تعليم دينے والے المنير انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام ۶ سے ۸ برس تك كی بچيوں كی شركت كے ساتھ پانچ ہفتے تك جاری رہے گا ۔
قطر كے حفظ و تعليم علوم قرآن انسٹی ٹيوٹ المنير كے ترجمان نے اس بارے بتايا : یہ قرآنی كورس ۶ سے ۸ برس تك كی بچيوں كے لیے چھوٹی سورتوں كے حفظ اور قواعد تجويد كی تعليم كے علاوہ متنوع دينی اور ثقافتی پروگراموں كا اہتمام بھی كرے گا ۔
810955