روس ؛ مسلمانوں كی ثقافتی اور سماجی حالت كا جائزہ

IQNA

روس ؛ مسلمانوں كی ثقافتی اور سماجی حالت كا جائزہ

14:03 - June 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2141250
بين الاقوامی گروپ : روس كے مسلمانوں كی ثقافتی اور سماجی حالت كا جائزہ ثقافت ، ہنر اور روابط ريسرچ سنٹر كے دفتر میں ۲۱ جون كو ليا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے ثقافت ، ہنر اور روابط ريسرچ سنٹر كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست اس سنٹر كے ساتھ منسلك عالم اسلام كے ثقافتی مطالعاتی گروپ كے زير اہتمام منعقد ہو گی كہ جس میں مھدی سنائی اور بہرام امير احمديان ليكچرز دیں گے ۔
امسال ۲۱ جون كو منعقد ہونے والی یہ نشست مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۱۰ بجے سے ايك بجے تك منعقد ہو گی اور اس میں شركت كے خواہشمند طلبہ ، اساتذہ اور محققين كے لیے دعوت عام ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ثقافت ، ہنر اور روابط ريسرچ سنٹر تہران میں خيابان ولی عصر كے ساتھ ملحق خيابان دمشق كی ابتدا میں واقع ہے اور اس كا بلڈنگ نمبر ۹ ہے ۔
811035
نظرات بینندگان
captcha