جكارتہ ؛ آئندہ ہفتے حفظ قرآن و حديث كے بين الاقوامی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

جكارتہ ؛ آئندہ ہفتے حفظ قرآن و حديث كے بين الاقوامی مقابلوں كا انعقاد

12:36 - June 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2141947
بين الاقوامی گروپ : جنوب شرقی ايشيا كے ممالك كی يونين كے نمائندوں كی موجودگی میں اس كے عضو ممالك كے درميان بين الاقوامی حفظ قرآن و حديث مقابلے انڈونيشيا كے دار الحكومت جكارتہ میں منعقد ہو رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار روزنامہ البلاد كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كی اختتامی تقريب میں انڈونيشيا كے صدر كے علاوہ مختلف ممالك كی اہم شخصيات شركت كریں گی ۔
با خبر ذرائع كے مطابق انڈونيشيا میں حفظ قرآن و حديث كے قومی سطح پر مقابلے شروع ہیں كہ جن میں انڈونيشيا كے ۵۵ شہروں میں مصروف عمل ۸۵ قرآنی انسٹی ٹيوٹس كے ۱۸۶ طلبا شركت كر رہے ہیں كہ جن میں نماياں پوزيشن لينے والے طلبہ كو بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كروائی جائے گی ۔
811885
نظرات بینندگان
captcha