ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عمان كی سركاری خبر رساں ايجنسی (ONA) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كا اہتمام كرنے والے سلطان قابوس اسلامی ثقافتی مركز نے حفظ و تجويد قرآن سے متعلق ان قومی مقابلوں كے نتائج كا اعلان كر ديا ہے ۔
سلطان قابوس اسلامی ثقافتی مركز كے جنرل سيكرٹری حبيب بن محمد الريامی نے كل مسقط كے علوم اسلامی انسٹی ٹيوٹ میں ايك پريس كانفرنس كے دوران پانچ حصوں يعنی حفظ و تجويد كل قرآن ، حفظ و تجويد ۲۴ جزء ، حفظ و تجويد ۱۸ جزء ، حفظ و تجويد ۱۲ جزء پر مشتمل ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن لينے والے طلبہ كے ناموں كا اعلان كر ديا ہے ۔
812453