آل خليفہ مظاہرين كو كچلنے كے لیے ايشيائی نوكروں كو استعمال كر رہی ہے

IQNA

خليج فارس امور كے سٹریٹيجك مطالعاتی مركز كے سربراہ؛

آل خليفہ مظاہرين كو كچلنے كے لیے ايشيائی نوكروں كو استعمال كر رہی ہے

18:02 - June 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2142186
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے مفكر اور واشنگٹن میں امور خليج فارس كے سٹریٹيجك مطالعاتی مركز كے سربراہ علی الاحمد نے كہا : آل خليفہ اور آل سعود كے حكام مظاہرين كو كچلنے كے لیے ايشائی ملازمين كو استعمال كر رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علی الاحمد نے اس بارے كہا : بحرينی حكام عوام كی انقلابی تحريك كو طاقت كے زور پر كچلنے كے لیے انڈونيشيا ، پاكستان اور ملائشيا سے بيروزگاروں كو روزگار كے بہانے بھرتی كر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ آل خليفہ كے حكام اپنی فورسز اور قريبيوں پر بھی اعتماد كرنے كے لیے تيار نہیں ہے یہی وجہ ہے كہ وہ اپنی ظالمانہ پاليسوں پر عمل درآمد كروانے كے لیے بيرونی كارندوں كو استعمال كر رہے ہیں۔
812573
نظرات بینندگان
captcha