الازھر نے مصر میں غير دينی حكومت كی تشكيل كا مطالبہ كر ديا !

IQNA

الازھر نے مصر میں غير دينی حكومت كی تشكيل كا مطالبہ كر ديا !

18:03 - June 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2142188
بين الاقوامی گروپ : شيخ الازھر احمد الطيب نے كل ۲۰ جون كو ايك ٹيلی وژن پروگرام میں مصر كے اندر غير مذہبی ، ماڈرن اور ڈيمو كریٹك حكومت كی تشكيل كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فرانس كی خبر رساں ايجنسی (AFP)كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ الازھر نے كل ايك پريس كانفرنس كے دوران كہ جو مصر كے سركاری ٹيلی وژن سے بھی نشر كی گئی ؛ موجودہ حالات میں حكومت اور دين كے روابط سے متعلق الازھر كا موقف وضاحت سے بيان كيا ۔
احمد الطيب نے حسنی مبارك كے سقوط كے بعد علمائے الازھر كے مذاكرات كا نتيجہ بيان كرتے ہوئے كہا : الازھر كے تمام علماء كا قومی اور ڈيموكریٹك حكومت كی تشكيل پر اتفاق ہے جو تمام شہريوں كو مساوی حقوق فراہم كرے ۔
812601
نظرات بینندگان
captcha