ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ می الخنساء نے اس بارے كہا : بعض عرب شخصيات كہ جو اپنے اپنے ممالك پر آمرانہ تسلط ركھتی ہیں ؛ یہ كوشش كر رہی ہیں كہ آل خليفہ حكومت كے ظالم حكام كے خلاف لاھہ میں مقدمہ دائر نہ ہونے پائے ۔
می الخنساء نے واضح كيا : آل خليفہ حكومت كے خلاف مقدمے میں ۲۵۰ شخصيات كو بحرينی عوام كے خلاف غير انسانی اقدامات كرنے پر نامزد كيا گيا ہے كہ جن میں بحرين كا بادشاہ حمد بن عيسی آل خليفہ سر فہرست ہے ۔
812886