ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «atlasinfo» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ محمد موسوی كو فرانس كے مسلمانوں كی شوریٰ كی جانب سے ايك مرتبہ پھر اس اسلامی ادارے كی سربراہی كے لیے مقرر كر ديا گيا ہے ۔
انہوں نے اپنا دوبارہ انتخاب عمل میں آنے كے بعد شوریٰ كے اراكين سے بات چيت كرتے ہوئے كہا : یہ شوریٰ صرف فرانس كے مسلمانوں كی نمائندہ نہیں ہے بلكہ اس ملك میں اسلامی ثقافت كی نمائندہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ شوریٰ فرانس میں مقيم مختلف ممالك كے مسلمانوں پر مشتمل ہے ۔ اس لیے اس شوریٰ كی درخواستیں ، سرگرمياں اور مطالبات فرانس كے تمام مسلمانوں كے مطالبات محسوب ہوں گے ۔
812856