يكم ماہ رمضان ؛ ايرانی اہل قرآن كی رہبر معظم سے ملاقات

IQNA

يكم ماہ رمضان ؛ ايرانی اہل قرآن كی رہبر معظم سے ملاقات

14:17 - June 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2142730
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : قرآن كريم كے اساتذہ اور ممتاز قاری يكم ماہ رمضان المبارك كو رہبر معظم كے ساتھ ملاقات كریں گے ۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق قرآن كريم كے علمبردار ، اساتذہ اور نماياں قاری بروز سوموار بمطابق يكم رمضان كو رہبر معظم انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ ای ( دام ظلہ ) سے ملاقات كریں گے ۔
اس رپورٹ كے مطابق ہر سال ماہ مبارك كے آغاز پر ملك كے نماياں اساتذہ اور قاری رہبر معظم كے ساتھ ملاقات كرتے ہیں كہ جس كے دوران رہبر قرآنی سرگرميوں اور قرائت كے بارے رہنما اصول بيان كرتے ہیں ۔
اسی طرح اس ملاقات میں ايران كے ممتاز قراء رہبر معظم كے سامنے قرآن كريم كی آيات كی تلاوت كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ خواہشمند حضرات اسی مناسبت سے رہبر معظم كی گزشتہ تقارير سے استفادہ كرنے كے لیے ان كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سایٹ كی طرف رجوع كر سكتے ہیں ۔
813393

نظرات بینندگان
captcha