ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق موبائل فون كے لیے مخصوص عثمان طہ قرآن سافٹ وئير كو شيعہ میڈيا ويب سایٹ سے ڈاؤن لوڈ كيا جا سكتا ہے كہ جس میں عثمان طٰہ كے خط میں قرآن كريم كے متن كا ملاحظہ كرنے كے علاوہ اس كا سائز بھی چھوٹا بڑ اكيا جا سكتا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق اس قرآن كريم كے ہمراہ آيت اللہ مشكينی مرحوم كا ترجمہ ديا گيا ہے اور اس میں مطلوبہ آيت تك صرف سورہ نمبر اور آيت نمبر لكھ كر پہنچنے كا امكان بھی ہے ۔
اس كے علاوہ اس قرآنی سافٹ وئير میں سورتوں كے نام ، صفحہ نمبر اور مختلف كلمات كو سرچ كرنے كی بھی سہولت موجود ہے ۔
813172