قرقيزستان كے پارليمنٹ ہاؤس میں نماز خانے كا باقاعدہ طور پر افتتاح

IQNA

قرقيزستان كے پارليمنٹ ہاؤس میں نماز خانے كا باقاعدہ طور پر افتتاح

23:47 - June 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2144202
بين الاقوامی گروپ : قرقيزستانی پارليمنٹ كے اراكين نے طولانی بحثوں كے بعد بالآخر پارليمنٹ ہاؤس میں نماز خانہ بنانے كی منظوری دے دی ۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «rferl»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرقيزستان كی پارليمنٹ كے سربراہ احمد كلدی بك اف نے ۲۳ جون بروز جمعرات كو اس نماز خانے كی افتتاحیہ تقريب میں كہا : اس نماز خانہ میں آج سے پنجگانہ نمازوں اور نماز جمعہ كا اہتمام كيا جائے گا ۔
قرقيزستان كی پارليمنٹ میں ايك باقاعدہ نماز خانہ كا منصوبہ پہلی مرتبہ پارليمنٹ كے نائب رئيس «عقيل‌بيك زاپاروف»، كی جانب سے پيش كيا گيا تھا كہ جس پر بعض نمائندوں نے حمايت كی جبكہ بعض نے مخالفت بھی كی تھی ۔
پارليمنٹ میں یہ بحث شروع ہونے كے بعد قرقيزستانی میڈيا نے اس مسئلے پر انتہائی مثبت كردار ادا كيا یہاں تك كہ پارليمنٹ نے اس نماز خانے كی باقاعدہ منظوری دے دی ۔
814490
نظرات بینندگان
captcha