عراق ؛ استاد شعيشع كی ياد میں قرآنی محفل كا انعقاد

IQNA

عراق ؛ استاد شعيشع كی ياد میں قرآنی محفل كا انعقاد

23:41 - June 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2144813
بين الاقوامی گروپ : عراق كے صوبہ ذی قار میں واقع ناصریہ شہر كے دار القرآن میں آج ۲۶ جون بروز اتوار كو مصر كے شيخ القراء استاد ابو العينين شعيشع كے ايصال ثواب كے لیے ايك محفل قرآن منعقد كی جا رہی ہے ۔
ناصریہ شہر كے دار القرآن كے مدير رعد عدنان الناصری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس خبر كے ضمن میں كہا : یہ تقريب صوبہ ذی قار كے چند مقامی مسئولين كی موجودگی میں منعقد ہو گی اور انہیں خصوصی دعوت نامے ارسال كیے جا چكے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس قرآنی محفل میں حاضر قاری قرآن كريم كی منتخب آيات تلاوت كر كے مرحوم استاد كی روح كو ہدیہ كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ناصریہ شہر كے دار القرآن الكريم نے پارليمنٹ كے ركن محمد مھدی الناصری كو بھی اس تقريب میں شركت كی خصوصی دعوت دی ہے ۔
815274
نظرات بینندگان
captcha