ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «onislam» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كيمبريج شہر میں مسلمانوں كے درميان تعلقات كو فروغ دينے اور صوبہ «كمبريج شاير» كی اسلامی انجمنوں كو ايك پلیٹ فارم پر جمع كرنے كی غرض سے اس شوریٰ كی تاسيس كی گئی ہے ۔
كيمبريج كے مسلمانوں كی تازہ تشكيل دی جانے والی شوریٰ كے سربراہ طاھر كامران نے اعلان كيا : اس صوبے میں بہت سے مسلمان دوسرے ممالك سے تعلق ركھتے ہیں كہ جس كا لازمی نتيجہ ثقافت اور رہن سہن كا مختلف ہونا ہے ليكن اس كے باوجود ہمارے درميان بہت سی مشترك اقدار پائی جاتی ہیں كہ جن كی بدولت ہم ايك پلیٹ فارم پر جمع ہو سكتے ہیں ۔
815361