مصر ؛ حفاظ و قراء يونين ہنگامی نشست منعقد كرے گی

IQNA

مصر ؛ حفاظ و قراء يونين ہنگامی نشست منعقد كرے گی

23:46 - June 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2145461
بين الاقوامی گروپ : مصری حفاظ و قراء يونين كے سابق سيكرٹری جنرل استاد ابو العينين شعيشع كی وفات كے بعد ۲ جولائی بروز ہفتہ كو يونين كا پہلا اجلاس مصر كے دار الحكومت قاہرہ میں منعقد ہو رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ اليوم السابع كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست مصر كے معروف قاری شيخ محمد محمود طبلاوی كی سربراہی میں يونين كے جديد سيكرٹری جنرل اور استاد شعيشع كے جانشين كا تعارف كروانے كی غرض سے منعقد ہو رہی ہے ۔
شيخ محمد محمود طبلاوی نے اس بارے كہا : اس نشست میں مصر كی موجودہ صورتحال كے پيش نظر اہم فيصلے كیے جائیں گے اور استاد ابو العينين شعيشع كے مشن كو جاری ركھنے كے حوالے سے خصوصی پروگرام شروع كرنے پر غور و خوض ہو گا۔
816058
نظرات بینندگان
captcha