ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «kazinform»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجلاس نور سلطان نظربايف كے خطاب سے شروع ہوا اور اس میں او آئی سی كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو،تاجكستان كے وزير خارجہ اور اسلامی ممالك كے وزرائے خارجہ اجلاس كے سابق سربراہ ھمراہ خان ظريجی كے علاوہ ايشيائی ، افريقی اور عرب وفود شريك ہیں ۔
ايران كے وزير خارجہ علی اكبر صالحی بھی اجلاس میں شريك ہیں اور وہ عالم اسلام كے اہم مسائل منجملہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افريقا میں اسلامی بيداری ، اسلام كے خلاف منفی پراپيگنڈے ، مسئلہ فلسطين ، عراق ، افغانستان اور ديگر اسلامی ممالك كی صورتحال پر ايران كے موقف كی وضاحت كریں گے ۔
816591