ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق لاہور كی اس بڑی تنظيم سے منسلك شعبہ حفظ انسٹی ٹيوٹ كی جانب سے جاری شدہ اعلاميوں میں كہا گيا ہے : یہ قرآنی كلاسیں اس ادارے كی جانب سے مؤسسہ جمران كی نگرانی میں ۱۵ جون سے ۵ جولائی تك جاری رہیں گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس شارٹ كورس كے دوران ۱۵ سال سے كم عمر كے بچوں اور بچيوں كو ايك سو قرآنی موضوعات سے متعلق آيات حفظ كروانے كے علاوہ تيسویں پارے كی تقريبا ۲۰ سورتیں بھی حفظ كروائی جائیں گی ۔
814907