امام موسی صدر قرآنی تعليمات مخاطب كے ادراك كے مطابق پيش كرتے تھے

IQNA

امام موسٰی صدر كے تفسيری مطالعات كا جائزہ ؛

امام موسی صدر قرآنی تعليمات مخاطب كے ادراك كے مطابق پيش كرتے تھے

23:45 - July 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2148353
بين الاقوامی گروپ : امام موسی صدر نے اپنے تفسيری مطالعات میں بہت زيادہ جدت سے كام ليا ہے اور ان كا تفسيری اسلوب حقيقت پسدانہ ، فصيح ، انتہائی واضح ، سادہ اور جذاب ہے جبكہ كلام وحی كے مفاہيم اور تعليمات كو مخاطب كی فہم كے مطابق بيان كرنا انہی كا كمال تھا ۔
لبنان كے محقق اور مصنف امريكن يونيورسٹی بيروت میں فلسفہ و عرفان كے پروفيسر سامی مكارم نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ستھ بات چيت كرتے ہوئے مزيد كہا : امام موسی صدر كی تفسيری روش میں بہت زيادہ جدت ديكھنے كو ملتی ہے اور ان كے تفسيری مطالعات حقيقت پسندانہ ، فصيح ہونے كے ساتھ ساتھ واضح ، سادہ اور پر كشش ہیں كہ جن كی بدولت تفسير كا شغف ركھنے والے ان كی طرف كھنچے چلے آتے ہیں ۔
813175
نظرات بینندگان
captcha