ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كلڈين عيسائيوں كے بشپ نے ۴ جولائی بروز اتوار كو نجف اشرف میں آيت اللہ العظمیٰ سيستانی اور ديگر مراجع كرام كے ساتھ ملاقات كی ۔
كادينال دلی سوم نے اس ملاقات میں عراق كی تعمير نو كے لیے قومی وحدت كے تحت مشتركہ كوششوں كی ضرورت پر زور ديا ۔
قابل ذكر ہے كہ كلڈين چرچ كيتھوليك عيسائيوں كی ايك شاخ ہے ليكن یہ پاپ كو اپنا سربراہ تصور كرنے والے ویٹيكن كے ماتحت نہیں ہے بلكہ اس عيسائی فرقے كے رہنما عراق میں ہی مقيم ہیں ۔
819784