بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ میں زيادہ پوزيشنیں دی جائیں

IQNA

زمبابوے كے قاری ؛

بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ میں زيادہ پوزيشنیں دی جائیں

16:54 - July 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2150717
بين الاقوامی گروپ : ايران میں ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں زمبابوے كی نمائندگی كرنے والے قاری نے ان مقابلوں میں شركت كرنے والوں كی تعداد زيادہ ہونے اور حسن قرائت كا معيار بہت بلند ہونے كے سبب تجويز دی ہے كہ آئندہ سالوں میں فائنل راؤنڈ میں زيادہ پوزيشنز ركھی جائیں ۔
اٹھائيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شريك ،زمبابوے كے تيس سالہ قاری محمد اولاد نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : مختلف ممالك سے انتہائی مہارت اور شايستگی ركھنے والے حفاظ و قرا ايك كثير تعداد میں ايران كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كرتے ہیں اس بنا پر مقابلہ انتہائی سخت ہوتا ہے اور اتنی بڑی تعداد میں سے ہر گروپ كے صرف ۵ افراد كا انتخاب كرنا ايك سخت دشوار عمل ہے اس بنا پر ہماری تجويز ہے كہ ہر گروپ میں سے دس افراد كو منتخب قرار ديا جائے تاكہ شركت كنندگان كی بھی حوصلہ افزائی ہو ۔
820608
نظرات بینندگان
captcha