پاكستان كے شہر راولپنڈی سے تعلق ركھنے والے حافظ اور حفظ قرآن كے مدرس كہ جو اٹھائيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شريك ہیں ؛ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت میں اس مطلب كے ضمن میں كہا : یہ امر افسوسناك ہے كہ پاكستانی حكومت دينی مدارس اور حفظ قرآن كے مراكز كی سرپرستی نہیں كر رہی ليكن اس كے باوجود پاكستانی عوام ايك بڑی تعداد میں اپنے ايمان اور پختہ عقائد كی بنياد پر خود بخود قرآن كريم كی خدمت كر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : پاكستانی عوام اپنے وسائل كو بروئے كار لاتے ہوئے حفظ قرآن كے مراكز اور دينی مدارس كی سرپرستی كرتے ہیں ، اسی طرح اپنے بچوں كو قرآن كی تعليم دلوانے كے لیے قرآنی مراكز اور يونيوسٹيوں میں بھيجتے ہیں ۔
821411