ايران كے اٹھائيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شريك شام كے نمائندے اياد ھشام الھبول نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : مجھے دوسری بار ان مقابلوں میں شركت كا موقع ملا ہے جبكہ پہلی مرتبہ میں ۱۹۹۷ء میں ان مقابلوں میں شركت كر چكا ہوں ۔
انہوں نے ان مقابلوں كی جيوری كے بارے كہا : قرآنی مقابلوں كی جيوری سے ہمیں یہی توقع ہے كہ غير جانبداری كا مظاہرہ كرتے ہوئے بين الاقوامی مقابلوں كے قوانين كے مطابق اپنے فرائض انجام دیں كہ یہ امر ايران كے سالانہ مقابلوں میں بطور كامل مشھود ہے ۔
821455