دنيا بھر میں ايران كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا استقبال بے نظير ہے

IQNA

ملائشين جج ؛

دنيا بھر میں ايران كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا استقبال بے نظير ہے

17:05 - July 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2150721
بين الاقوامی گروپ : ايران كے اٹھائيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلے سعودی عرب اور ملائشيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی نسبت دنيا بھر میں زيادہ مقبول ہیں كہ جس كی وجہ قاريوں ،حفاظ اور اساتيد كا ان مقابلوں میں شركت كے لیے غير معمولی جوش و خروش ہے ۔
ايران كے اٹھائيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی جيوری میں ملائشيا سے تعلق ركھنے والے جج اظھر بن عثمان بن عبد اللہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ تہران میں بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : میں اس سے پہلے دو مرتبہ سعودی عرب میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں منصف كی حيثيت سے فرائض انجام دے چكا ہوں اور اسی طرح اپنے ملك ملائشيا میں ہر سال بين الاقوامی مقابلوں میں جيوری ركن قرار پاتا ہوں ليكن ميرے نزديك اسلامی جمہوریہ ايران كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ، پوری دنيا كے قرّاء حضرات اور حفاظ كرام زيادہ دلچسپی كا مظاہرہ كرتے ہیں ۔
821408
نظرات بینندگان
captcha