ايران كے اٹھائيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی جيوری میں ملائشيا سے تعلق ركھنے والے جج اظھر بن عثمان بن عبد اللہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ تہران میں بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : میں اس سے پہلے دو مرتبہ سعودی عرب میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں منصف كی حيثيت سے فرائض انجام دے چكا ہوں اور اسی طرح اپنے ملك ملائشيا میں ہر سال بين الاقوامی مقابلوں میں جيوری ركن قرار پاتا ہوں ليكن ميرے نزديك اسلامی جمہوریہ ايران كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ، پوری دنيا كے قرّاء حضرات اور حفاظ كرام زيادہ دلچسپی كا مظاہرہ كرتے ہیں ۔
821408