انجمن قاريان و حافظان نجف كے سربراہ ، تفسير كے استاد اور علوم قرآن و نہج البلاغہ انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ " سيد قاسم الحلو " نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس خبر كے ضمن میں كہا : " نجف ؛ عالم اسلام كا ۲۰۱۲ء میں ثقافتی مركز " كے سلسلے میں خصوصی طور پر بين الاقوامی مقابلے ، پروگرام اور ثقافتی فيسٹيول منعقد كیے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان پروگراموں اور قرآنی سرگرميوں كو عملی كرنے كے لیے مقامی حكام كے ساتھ مفاہمت ہو چكی ہے اور ہم باقاعدہ اجازت نامہ صادر كیے جانے كا انتظار كر رہے ہیں ۔
824804