ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس حكم كی بنا پر شيخ رائد كو سوموار كی صبح بمطابق ۱۸ جولائی كو زندان سے آزاد كر ديا جائے گا ۔
لندن كی عدالت كے جج نے كل شہادتوں كی سماعت كے بعد ريماركس دئیے : شيخ رائد كے خلاف ايسے ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں كہ جن سے ثابت ہو سكے كہ شيخ رائد برطانیہ كے لیے كسی قسم كا خطرہ ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ برطانوی پوليس نے دو ہفتے قبل شيخ رائد صلاح كو فلسطينی قومی دن كے حوالے سے منعقدہ ريلی میں شركت كے دوران گرفتار كر ليا تھا ۔
826601