ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «institut-cultures-islam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ فيسٹيول فرانس كے اسلامی ثقافتی انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام منعقد ہو رہا ہے اور اس میں دنيا پھر سے شركا دس روز تك اپنے ہنری آثار كی نمائش كریں گے ۔
اسلامی كتب كی نمائش ، اسلامی لباس كی نمائش ، مختلف صديوں میں اسلامی ثقافت و تمدن كے بارے گفتگو كے علاوہ ثقافتی مقابلوں كا انعقاد منجملہ ان پروگراموں میں سے ہے كہ جنہیں اس فيسٹيول میں پيش كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی ثقافتی فيسٹيول گزشتہ برسوں میں "رمضان كی راتوں كا فيسٹيول " كے عنوان سے منعقد ہوتا تھا ليكن امسال اس كے پروگراموں میں رد و بدل كر كے اس كا نام بھی تبديل كر ديا گيا ہے ۔
827271