مصر ؛ قرآن اور انجيل كی قرائت كر كے قومی اتحاد كا مظاہرہ

IQNA

مصر ؛ قرآن اور انجيل كی قرائت كر كے قومی اتحاد كا مظاہرہ

8:13 - July 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2156066
بين الاقوامی گروپ : بعض عيسائی اور مسلمان علما نے گزشتہ رات ۱۷ جولائی كو قاہرہ كے التحرير چوك میں جمع ہو كر قرآن كريم اور كتاب مقدس انجيل كی كچھ آيات تلاوت كر كے مصر میں قومی اتحاد اور باہمی برداشت كا مظاہرہ كيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ shorouknews كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ رات مسيحی اور مسلمان علما كی ايك جماعت نے التحرير چوك میں نصب خيموں میں سے ايك میں جمع ہو كر مصر كے انقلابی عوام كی امنگوں كو عملی كرنے پر زور ديا ۔
اس اجتماع میں جامعۃ الازھر كے دو علما اور ايك مصری پادری نے قرآن كريم اور انجيل كی كچھ آيات كی قرائت كی كہ جس كی تشہير انٹرنیٹ پر كی جا رہی ہے ۔
827251
نظرات بینندگان
captcha