عراق ؛ الناصریہ میں پہلے قومی "قرآن سيمينار "كا انعقاد

IQNA

عراق ؛ الناصریہ میں پہلے قومی "قرآن سيمينار "كا انعقاد

8:15 - July 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2156067
بين الاقوامی گروپ : عراق كی اعلیٰ سطحی قرآن كمیٹی كے زير اہتمام امسال ۳۰ جولائی كو صوبہ ذی قار كے مركز ناصریہ میں پہلا قومی قرآن كريم سيمينار منعقد كيا جا رہا ہے ۔
دار القرآن انسٹی ٹيوٹ كے مدير رعد عدنان الناصری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے ناصریہ شہر میں پہلے قومی قرآن سيمينار كے انعقاد كی خبر دی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : صوبہ ذی قار كا پہلا قومی قرآن كريم سيمينار "ذی قار ميزبان قرآن " كے عنوان سے عراق كی اعلیٰ سطحی قرآن كمیٹی كے زير اہتمام صوبہ ذی قار كے مئير كے تعاون سے منعقد كيا جا رہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ سيمينار صبح اور بعد از ظہر دو نشستوں میں منعقد كيا جائے گا اور اس میں امت اسلام كی قرآن سے دوری كے اسباب پر خصوصيت سے بھی بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
827182
نظرات بینندگان
captcha