ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ " دار الخليج " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شامی دانشور اور اعجاز علمی قرآن كے ماہر محمد رائب نابلسی ان مقابلوں كے آغاز پر پہلے دن قرآن اور عصر حاضر كے موضوع پر ليكچر دیں گے جبكہ دوسرے دن مدينہ منورہ كی مشہور مسجد "قبا " كے خطيب صالح المغامسی " سورہ يوسف " كے موضوع پر خطاب كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ جائزہ دبئی مقابلوں كی انتظامی كمیٹی نے امارات میں مقيم اقليتوں كے لیے مختلف زبانوں میں قرآنی موضوعات پر سيمينار منعقد كرنے كا بھی اہتمام كيا ہے ۔
827075