جديد علوم كے ذريعے اسلام كا تعارف كروايا جائے

IQNA

جديد علوم كے ذريعے اسلام كا تعارف كروايا جائے

10:00 - July 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2156784
علم و فكر گروپ : قفقار كے ادارہ برائے امور مسلمانان كے سربراہ نے كہا : ہمیں چاہئیے كہ جديد ترين علوم سے استفادہ كرتے ہوئے اہل دنيا كو اسلام كا تعارف كروائیں ؛ چونكہ علم اور ٹيكنالوجی انتہائی تيزی سے ترقی كر رہے ہیں اور مسلمانوں كو بھی زمانے كے شانہ بشانہ چلنا چاہئیے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ بلقان نے اطلاع رساں ويب سایٹ
(islam.ru) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قفقار كے ادارہ برائے امور مسلمانان كے سربراہ شيخ الاسلام اللہ شكور پاشا زادہ نے ۱۷ جولائی بروز اتوار كو قضاۃ كے ايك دينی اور علمی اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آج كا زمانہ گزشتہ وقت سے مختلف ہے اور علم و ٹيكنالوجی تيزی سے ترقی كر رہے ہیں اس بنا پر مسلمانوں كو بھی اپنی روش تبديل كرنا ہو گی اور اسلامی موضوعات سے متعلق علمی نقطہ نظر سے بحث و تمحيص كریں اور اس طريقے سے اس الٰہی دين كی حقيقت اہل دنيا پر واضح كریں ۔
827800
نظرات بینندگان
captcha