ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ بلقان نے اطلاع رساں ويب سایٹ
(islam.ru) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قفقار كے ادارہ برائے امور مسلمانان كے سربراہ شيخ الاسلام اللہ شكور پاشا زادہ نے ۱۷ جولائی بروز اتوار كو قضاۃ كے ايك دينی اور علمی اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آج كا زمانہ گزشتہ وقت سے مختلف ہے اور علم و ٹيكنالوجی تيزی سے ترقی كر رہے ہیں اس بنا پر مسلمانوں كو بھی اپنی روش تبديل كرنا ہو گی اور اسلامی موضوعات سے متعلق علمی نقطہ نظر سے بحث و تمحيص كریں اور اس طريقے سے اس الٰہی دين كی حقيقت اہل دنيا پر واضح كریں ۔
827800