روس ؛ ايرانی قونصلیٹ كی جانب سے ماہانہ خبر نامے كا جديد ایڈيشن شائع كر ديا گيا

IQNA

روس ؛ ايرانی قونصلیٹ كی جانب سے ماہانہ خبر نامے كا جديد ایڈيشن شائع كر ديا گيا

9:45 - July 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2156792
ثقافت و ہنر گروپ : روس میں ايرانی قونصلیٹ كے اليكٹرونك ماہنامے كا تيسرا شمارہ جو روسی فیڈريشن كی ثقافتی ، ہنری اور اجتماعی خبروں پر مشتمل ہے ؛ شايع كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ ثقافت و اسلامی روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق روسی فیڈريشن كی تازہ ترين ثقافتی ، ہنری اور اجتماعی سرگرميوں سے باخبر ركھنے كی غرض سے ماسكو میں ايرانی قونصلیٹ كا شعبہ ثقافت ہر ماہ كے آخر میں اليكٹرونك مجلہ شايع كرتا ہے ۔
اليكٹرونك خبرنامہ شايع كرنے كے اہم ترين اہداف میں سے روسی ثقافت و آرٹ كی تقريبات كے ساتھ ساتھ روس میں مسلمانوں اور تازہ ترين مطبوعات سے متعلق معلومات فراہم كرنا ہے ۔
اس كے علاوہ ہر شمارے میں خصوصی رپورٹ كے عنوان سے ايك اہم مطلب يا مقالہ بھی شايع كيا جاتا ہے كہ جو لوگوں كے لیے دلچسپی كا باعث ہوتا ہے ۔
827920
نظرات بینندگان
captcha