ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الخليج كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دبئی كے حاكم كے ثقافتی اور انسانی امور كے مشير ابراھيم محمد بوملحہ اور جائزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے سربراہ نے اس خبر كے ضمن میں كہا : ہم نے يكم رمضان المبارك سے ۲۰ رمضان تك ان مقابلوں كے انعقاد كے لیے ضروری تياری كر لی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : جائزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے انسٹی ٹيوٹ نے اسلامی ممالك كی اوقاف اور اسلامی امور كی وزارتوں كے ساتھ خطوط كا تبادلہ كيا ہے اور انہیں ان مقابلوں میں شركت كی باقاعدہ دعوت دی ہے ۔ حاكم دبئی كے انسانی اور ثقافتی امور كے مشير نے اميد ظاہر كی كہ امسال مقابلوں میں مختلف ممالك كے نمائندوں كی شركت متوقع ہے ۔
828501