ابو ظہبی ؛ ریڈيو قرآن نے رمضان میں خصوصی شیڈول كا اعلان كر ديا

IQNA

ابو ظہبی ؛ ریڈيو قرآن نے رمضان میں خصوصی شیڈول كا اعلان كر ديا

15:55 - July 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2157479
بين الاقوامی گروپ : امارات كے ریڈيو چينل كے ساتھ منسلك ابو ظہبی كے ریڈيو قرآن نے امسال ماہ رمضان كی مناسبت سے خصوصی شیڈول كا اعلان كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ panet، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ابو ظہبی قرآن ریڈيو كے مسئولين نے رمضان المبارك كے دنوں میں ہر روز اور ہفتہ وار مخصوص قراانی پروگرام نشر كرنے كا فيصلہ كيا ہے تاكہ عوام الناس كو اس مہينے كی روحانی فضيلتوں سے آگاہ كيا جا سكے ۔
ان پروگراموں میں عالم اسلام كے مشہور قراء كی آواز كے ساتھ تين ختم قرآن ، ماہ رمضان المبارك كی خصوصی دعاؤں اور اذكار كی قرائت اور قرآنی مقابلوں كا انعقاد قابل ذكر ہے ۔
ياد رہے كہ اس پروگرام كے لیے ریڈيو قرآن كے ساتھ ابو ظہبی كے آئمہ جماعت خصوصی تعاون كریں گے ۔
828533
نظرات بینندگان
captcha