ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ic-el»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مركز اسلامی برطانیہ نے ماہ رمضان المبارك میں اپنے شیڈول كا اعلان كرتے ہوئے حفظ و قرائت كے قومی سطح كے مقابلے منعقد كرنے كی بھی خبر دی ہے ۔
یہ مركز ان مقابلوں كے علاوہ ماہ رمضان المبارك میں ہر روز مغرب و عشاء كی آذان سے قبل قرآن كريم كے ايك پارے كی تلاوت كا اہتمام كرے گا اور اس كے بعد " درس قرآن " كے عنوان سے ليكچرز ہوں گے ۔
آذان كے بعد نماز مغرب و عشا با جماعت ہو گی اور پھر دعائے افتتاح كی قرائت كے ساتھ ساتھ قرآن كريم كی قرائت بھی كی جائے گی ۔
828729