ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق آديغه و كراسنودار،میں مقيم مسلمانوں كے مفتی نے كہا ہے كہ شمالی قفقاز كے مفتيوں كی روسی صدر كے ساتھ ملاقات كے دوران اس مركز كے قيام كا فيصلہ كيا جا چكا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہمارا خيال ہے كہ علاقے كی عدالتیں ٹھوس وجوہات كے بغير دينی كتب كی اشاعت پر پابندی عائد كر ديتی ہیں یہی وجہ ہے كہ ہم نے روسی صدر كو اس نوعيت كا انسٹی ٹيوٹ قائم كرنے كی تجويز دی كہ جس پر انہوں نے اتفاق كيا ہے ۔
828470