اللہ تعالیٰ نے دعا كو انسان كے لیے مایہ امن و آسائش قرار ديا ہے

IQNA

اللہ تعالیٰ نے دعا كو انسان كے لیے مایہ امن و آسائش قرار ديا ہے

15:42 - July 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2157505
ثقافت و ہنر گروپ : اسلام میں دعا كا ايك بہت بلند مقام ہے چونكہ خداوند عالم نے انسان كا امن و سكون دعا كے اندر مخفی ركھا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام و المسلمين سيد حسين مؤمنی نے بروز منگل قبل از ظہر مسجد جمكران میں زائرين كے ساتھ خطاب كرتے ہوئے كہا : اسلام میں دعا كا ايك بہت بلند مقام ہے چونكہ خداوند عالم نے انسان كے امن و سكون كو دعا میں قرار ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : دعا كی خاص شرائط اور آداب ہیں كہ جن كا خيال ركھ كر دعا سے قطعی نتيجہ حاصل كيا جا سكتا ہے ۔
مؤمنی نے واضح كيا كہ بعض اوقات دعا قبول نہ ہونے كی مختلف وجوہات ہو سكتی ہیں كہ جن میں سے ايك اس دعا كی قبوليت كا انسان كی مصلحت كے خلاف ہونا ہے پس اللہ تعالیٰ اسے قبول نہیں فرماتا ۔
826758
نظرات بینندگان
captcha