ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق یہ نشست طالبات كو عقيدہ مہدويت اور اسلامی بيداری كے بارے تازہ ترين معلومات فراہم كرنے كی غرض سے مھدی موعود ثقافتی فاؤنڈيشن كے ركن حجت الاسلام و المسلمين سيد عبد الكريم حسينی كی موجودگی میں منعقد ہوئی ۔
حجت الاسلام حسينی نے اسلامی معاشرے كی بيداری كا لازمہ امام زمانہ (عج) كی شناخت كو قرار ديا اور كہا : اگر اسلامی معاشرے میں عقيدہ مہدويت ايك محور كی حيثيت اختيار كر لے تو اس سے اسلامی بيداری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔
828770