اسلامی بيداری اور عقيدہ مہدويت كے موضوع پر علمی نشست كا انعقاد

IQNA

قم ؛

اسلامی بيداری اور عقيدہ مہدويت كے موضوع پر علمی نشست كا انعقاد

15:41 - July 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2157507
فكر و علم گروپ : عقيدہ مہدويت اور اسلامی بيداری كے عنوان سے خصوصی نشست ۲۰ جولائی بروز بدھ كو جامعۃ المصطفی ( ص) العالمیہ كے مدرسہ برائے طالبات كے ادارہ ثقافت و تحقيق كے تعاون سے منعقد ہوئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق یہ نشست طالبات كو عقيدہ مہدويت اور اسلامی بيداری كے بارے تازہ ترين معلومات فراہم كرنے كی غرض سے مھدی موعود ثقافتی فاؤنڈيشن كے ركن حجت الاسلام و المسلمين سيد عبد الكريم حسينی كی موجودگی میں منعقد ہوئی ۔
حجت الاسلام حسينی نے اسلامی معاشرے كی بيداری كا لازمہ امام زمانہ (عج) كی شناخت كو قرار ديا اور كہا : اگر اسلامی معاشرے میں عقيدہ مہدويت ايك محور كی حيثيت اختيار كر لے تو اس سے اسلامی بيداری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔
828770
نظرات بینندگان
captcha