اصفہان میں پہلے خصوصی حفظ قرآن كريم شارٹ كورس كا انعقاد

IQNA

برائے طلاب علوم و معارف قرآن ؛

اصفہان میں پہلے خصوصی حفظ قرآن كريم شارٹ كورس كا انعقاد

19:44 - July 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2157558
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : قرآن كريم كا پہلا خصوصی حفظ كورس جو پورے ملك میں علوم و معارف قرآن كے طلبہ كے ساتھ مخصوص ہے؛ اصفہان كی علوم و معارف قرآن يونيورسٹی كی ميزبانی میں امسال گرميوں كی چھٹيوں كے دوران منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ دار القرآن اصفہان كی رپورٹ كے مطابق حفظ قرآن كريم خصوصی كورس جو پورے ملك كے علوم و معارف قرآن كے طلبہ كے ساتھ مخصوص ہے ، امسال پہلی مرتبہ اصفہان میں منعقد ہو رہا ہے ۔
اس كورس میں طلبہ كو روزانہ دو صفحے حفظ كروائے جائیں گے اور اميد ہے كہ كورس كے اختتام پر پانچ يا چھ پارے مكمل ہو جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس كورس میں حفظ كی كلاسوں كے علاوہ تفسير ، ترجمے اور تجويد كی كلاسیں بھی منعقد كی جائیں گی ۔
828012
نظرات بینندگان
captcha