زاہدان كے نور الثقلين قرآنی انسٹی ٹيوٹ میں تعلقات عامہ كی مدير جھيمہ كشاورز نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كے دوران بتايا كہ ناظرہ قرآن اور قرائت سے متعلق یہ شارٹ كورسز زاہدان كے قرآنی انسٹی ٹيوٹ "الثقلين" میں شروع كیے گئے ہیں ۔
نور الثقلين نامی قرآنی انسٹی ٹيوٹ میں تعلقات عامہ كی مدير نے اميد ظاہر كی كہ یہ كورسز لڑكوں اور لڑكيوں كے لیے علیٰحدہ عليحٰدہ سطح پر منعقد كیے جائیں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان كورسز میں ناظرہ قرآن كے لیے علی حبيبی كی تحرير كردہ درسی كتاب كا انتخاب كيا گيا ہے جبكہ انسٹی ٹيوٹ كی معلمہ "گلوی" اس كتاب كی تدريس كر رہی ہیں ۔
828328