زاہدان كی اسلامی يونيوسٹی كے استاد حجت الاسلام محمد رھداری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ سيستان و بلوچستان كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : دينی اعتقادات كی تقويت جرائم كو روكنے میں اہم كردار كی حامل ہے َ۔
زاہدان يونيورسٹی كے استاد نے مزيد كہا : قرآن اپنے اصلاحی پروگراموں كی بدولت مجرم كو جرم كا ارتكاب كرنے سے روك ديتا ہے اور مجرموں كی سزا معين كر كے جرم كا سدّ باب كر ديتا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : امر بالمعروف اور نہی عن المنكر شايستہ طور پر انجام دينے سے معاشرے كے اندر موجود خرابياں دور ہو جاتی ہیں ۔
823131