آيت اللہ العظمیٰ جوادی آملی كے مقالات اور پيغامات كا ۳ زبانوں میں ترجمہ كيا جا رہا ہے

IQNA

آيت اللہ العظمیٰ جوادی آملی كے مقالات اور پيغامات كا ۳ زبانوں میں ترجمہ كيا جا رہا ہے

19:38 - July 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2157569
فكر و علم گروپ : بين الاقوامی علوم وحيانی فاؤنڈيشن اسراء كے سرپرست نے كہا : آيت اللہ العظمیٰ جوادی آملی كے پيغامات اور مقالات كو تين زبانوں میں ترجمہ كر كے اس مركز كی ويب سایٹ پر لانچ كيا جا رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ حوزہ علمیہ كی رپورٹ كے مطابق عبدی پور نے اس خبر كے ضمن میں كہا : یہ پيغامات اور مقالات اردو ، عربی اور انگريزی زبان میں اس مركز كی ويب سایٹ پر اپ لوڈ كیے جاتے ہیں ۔
انہوں نے واضح كيا : شورٰی مترجمان كے ساتھ مشتركہ اجلاس كر كے مركز كی خبروں اور مطالب كے ترجموں كی تحليل ہماری اولين ترجيح ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مركز ترجمہ سایٹ كے مسئولين كے ساتھ مشتركہ میٹنگز كر كے غير ملكی زبانوں میں ترجمہ شدہ مطالب كو مرتب كرنے كا ارادہ بھی ركھتا ہے ۔
828806
نظرات بینندگان
captcha