ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں صدرا مدارس كے سرپرست "اصلاب بيگی " نے كہا : صدرا كی جانب سے پہلے قرآنی مقابلے گزشتہ سال جون جولائی میں منعقد كیے گئے تھے كہ جن میں ۳۰۰ سے زيادہ طلبہ نے شركت كی تھی اور ہمارا پہلا تجربہ بہت كامياب رہا تھا ۔
انہوں نے مزيد كہا : امسال ہمارا قصد ہے كہ ان مقابلوں میں زيادہ طلبہ كو شركت كا موقع دیں اور الحمد للہ اس مرتبہ ان مقابلوں میں ۶۰۰ طلبہ شركت كر رہے ہیں ۔
828514