بچوں اور نوجوانوں كے ادبی آثار میں اب تك براہ راست ماہ رمضان سے متعلق كوئی تصنيف نہیں ملتی

IQNA

رمضان اور بچوں كا ادب ؛

بچوں اور نوجوانوں كے ادبی آثار میں اب تك براہ راست ماہ رمضان سے متعلق كوئی تصنيف نہیں ملتی

9:11 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157679
نونہال و نوجوان گروپ : نونہالوں اور نوجوانوں كے لیے لكھنے والے ايك مصنف كے بقول بچوں كی ادبيات میں جزئی طور پر داستانوں كے قالب میں اس مہينے كا مختصر تعارف ملتا ہے ليكن اب تك كوئی ايسا اثر منظر عام پر نہیں آيا كہ جس میں داستانی انداز میں براہ راست ماہ رمضان كی اہميت بيان كی گئی ہو ۔
بچوں كا ادب تخليق كرنے والے لكھاری " محمد مير كيانی " نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : ماہ رمضان اور اس كی اعلیٰ ثقافت جزئی طور پر ہماری ايرانی اور اسلامی ثقافت كا جزو لا ينفك ہے اور اس ثقافت كو بچپن میں نماياں كرنے اور نكھارنے كی ضرورت ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : بچوں كے ادب میں ماہ رمضان كی مانند اعلیٰ اقدار كے حامل موضوعات پر بہت كم تحريریں سامنے آئی ہیں ۔
826553
نظرات بینندگان
captcha