ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق ماہ رمضان كی آمد كے موقع پر مساجد كی صفائی ، عطر افشانی اور تزئين تہران شہر كی طلبہ تنظيم كے زير اہتمام اسٹوڈنٹس كے تعاون سے كی جائے گی ۔
اس رپورٹ كے مطابق تہرانی طالب علم شعائر اسلام كی تعظيم اور طلبہ كی روحانی تقويت كی غرض سے مساجد كی صفائی ستھرائی كریں گے ۔
اس پاكيزہ مہم كا باقاعدہ آغاز ۲۴ جولائی بروز اتوار كو تہران كی مسجد قبا كی صفائی ستھرائی سے كيا جائے گا كہ جس كے بعد پورے تہران میں مذہبی جوش و جذبے كے ساتھ مساجد سے گرد و غبار صاف كرنے كا آغاز ہو جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ تہران كی طلبہ تنظيم ہر سال ماہ مبارك رمضان كے موقع پر تہران شہر كی مساجد میں گرد و غبار صاف كرنے كا اہتمام كرتی ہے ۔
828715