كوزوو ؛ كتاب " قواعد عربی كی تعليم " شائع كر دی گئی

IQNA

كوزوو ؛ كتاب " قواعد عربی كی تعليم " شائع كر دی گئی

23:13 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157890
ثقافت و ہنر گروپ : دراسات اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ كاظم صديقی كی تحرير كردہ كتاب "عربی قواعد كی تعليم " قرآن كريم انسٹی ٹيوٹ كوزوو كے زير اہتمام «آپرينٹ»(APRINT) پريس میں پرنٹ كر كے شائع كر دی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ بلقان كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كو دراسات الاسلامی يونيورسٹی كوزوو كے سربراہ كاظم صديقی كی كوزوو میں جامعۃ المصطفے العالمیہ كے نمائندے محمد باقر صالحی كے ساتھ ملاقات كے بعد شايع كيا گيا ہے ۔
اس ملاقات میں دراسات الاسلامی يونيورسٹی كے سربراہ كی تجويز پر یہ طے كيا گيا كہ محمد باقر صالحی كتاب عربی قواعد كی تعليم ( عربی صرف و نحو ) پر نظر ثانی كرنے كے بعد اسے جامعۃ المصطفے العالمیہ كے مونو گرام كے ساتھ پرنٹ كر كے اس يونيورسٹی كے طلاب كو ہدیہ كر دیں گے ۔
829392
نظرات بینندگان
captcha