ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ بلقان كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كو دراسات الاسلامی يونيورسٹی كوزوو كے سربراہ كاظم صديقی كی كوزوو میں جامعۃ المصطفے العالمیہ كے نمائندے محمد باقر صالحی كے ساتھ ملاقات كے بعد شايع كيا گيا ہے ۔
اس ملاقات میں دراسات الاسلامی يونيورسٹی كے سربراہ كی تجويز پر یہ طے كيا گيا كہ محمد باقر صالحی كتاب عربی قواعد كی تعليم ( عربی صرف و نحو ) پر نظر ثانی كرنے كے بعد اسے جامعۃ المصطفے العالمیہ كے مونو گرام كے ساتھ پرنٹ كر كے اس يونيورسٹی كے طلاب كو ہدیہ كر دیں گے ۔
829392